نوشہرہ //فوج کی جانب سے نوشہرہ سب ڈویژن کے لمبیڑی علاقہ میں کبڈی کے مقابلو ں کو اہتمام کیا ہوا تھا جن کا گزشتہ روز فائنل میچ کھیلا گیا ۔فوج کی جانب سے منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں ضلع راجوری کے کلال ،سریاہ ،لمبیڑی ،پوٹھہ ،کھیترہ ،دبڑ پوٹھہ ،گگروٹ اور بیر ی پتن علاقوں کی کبڈی ٹیموں نے شرکت کی ۔فوج نے بتایا کہ مذکورہ ٹورنا منٹ کو منعقد کرنے کا اصل مقصد نوجوانون کوکھیلوں کی جانب راغب کر نے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا جس کے دوران وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ فوج کی جانب سے اس سے قبل بھی کئی مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ہے جن کی مدد سے نوجوانوں کو آگے آنے کا موقعہ فراہم کیا گیا ہے ۔ااسدوران بہترین کھیلے کا مظاہرہ کرنے والے کھیلاڑیوں کیساتھ ساتھ فائنل میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کیساتھ ساتھ رنر آپ رہنے والی ٹیم میں انعامات و ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئی۔