راجوری //راجوری قصبہ میں ہوئے مشکوک دھماکے میں لقمہ اجل بننے کمسن کی پُر نم آنکھوں کیساتھ آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں جبکہ اس حملے میں ہوئے زخمیوں میں سے ایک شدید زخمی کو ہوائی سروس کے ذریعہ جموں منتقل کر دیا گیا ہے ۔غور طلب ہے کہ راجوری قصبہ میں جمعرات کے دن ہوئے ایک دھماکے میں سات افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک کمسن دوران علاج لقمہ اجل بن گیا تھا جبکہ چھ دیگر زخمیوں کا گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں علاج معالجہ کیا جارہا تھا تاہم اس دوران ایک شدید زخمی کو ہوائی سروس کے ذارئع جموں منتقل کر دیاگیا ۔اس دھماکے میں جمعرات کے روز 7افراد زخمی ہوئے تھے جن کو علاج معالجہ کیلئے گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا تھا جہاں پر ایک کمسن دوران علاج لقمہ اجل بن گیا تھا ۔اس کی شناخت ویر سنگھ ولد بلبیر سنگھ سکنہ راجوری کے طورپر ہوئی تھی ۔دیگر چھ زخمیوں میں بھاجپا منڈل پردھان راجوری جسبیر سنگھ ،ارجن سنگھ ولد کلبیر سنگھ ،سیا دیوی زوجہ رمیش سنگھ ،رمیش سنگھ ولد لعل چند ،بلبیر سنگھ ولد رمیش سنگھ اور کرن سنگھ ولد بلبیر سنگھ کے طورپر ہوئی ہے ۔میڈیکل سپر نا ٹینڈنٹ گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری ڈاکٹر محمود بجاڑ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ حملے میں سات افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک لقمہ اجل بن گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ بھاجپا لیڈر کی بڑی سرجری کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بھاجپا لیڈر کی ماں کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اس کو میڈیکل کالج جموں ریفر کر دیا گیا ہے ۔