سرینگر//لفٹینٹ جنرل ستیش دوا ، انٹی گریٹڈ ڈیفنس سٹاف کے سربراہ نے یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی ۔ گورنر اور لفٹینٹ جنرل دوا نے منصوبہ سازی اور اوپریشنل معاملات کے سلسلے میں مکمل طور مربوط بین سروس طریقہ کار اختیار کرنے کی اہمیت پر غور و خوض کیا ۔ دونوں شخصیات نے ریاست میں موجودہ حفاظتی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ ادھروشو ہندو پریشد کے قومی ترجمان سریندر جین نے یہاں شری راجیش گپتا ، چئیر مین ٹورازم فیڈریشن جموں اور سریندر موہن اگروال ، صدر بابا امر ناتھ اور بُڈھا امر ناتھ یاتری نواس کے ہمراہ راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی ۔ شری جین نے گورنر جو کہ شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کے چئیر مین بھی ہیں ، کو شری امر ناتھ جی یاترا کیلئے آنے والے یاتریوں کیلئے دستیاب سہولیات میں مزید اضافہ کرنے کیلئے متعدد تجاویز پیش کیں ۔ وفد نے گورنر کے دس جولائی کے حملے کے باوجود یاترا کو بلا رکاوٹ جاری رکھنے کے فیصلے کو کافی سراہا ۔