کٹھوعہ // ڈی ایس ایس پی کے چیرمین و سابقہ ایم پی چودھری لعل سنگھ نے ضلع کے جندرالی، پلکھ پریا،پلسی اور بسوہلی میں متعدد عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے حلقوں کی حد بندی کا خیر مقدم کیا ۔انہوں نے ریاست کے گورنر سے سرکاری کارپوریشنوں میں ہوئی غیر قانونی تعیناتیوں کی تحقیقات کرنے کی اپیل کی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برسوں سے سرکای کارپوریشنوں کے لئے غیر قانونی طور سے تعیناتیاں کی جا رہی ہیں اور مبینہ الزام لگایا کہ سیاسی افراد کے رشتہ داروں کو ان کارپوریشنوںمیں تعینات کیا جا تا ہے۔ انہوں نے مستحق افرد کو ان کارپوریشنوںمیں تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی کی بات ہے کہ ابتدا میں ان افراد کو کنسالڈیٹڈ تنخواہ پر ترینات کیا جاتا ہے اور بعد میں اسی سکیل میں ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ بیشتر کارپوریشنیں خسارہ پر چل رہی ٰہیں ۔انہوں نے گورنر سے دوبارہ تعیناتی کے احکامات کو فوری طور سے واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے بی جے پی کے ریاستی انچارج اویناش رائے کھنہ کے حریت سے متعلق بیان کی مذمت کی ۔انہوں نے پاکستان پر کی گئی سرجیکل سٹرائیک کی ستائش کرتے ہوئئے مستقبل میں بھی ایسی سٹرائیک کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی سرکار جے انڈ کے مسلہ کا حل چاہتی ہے تو یہی یک واحد حل ہے۔