بارہمولہ // ضلع بارہمولہ کے لرڈورہ اور کاوہار نا رواو علاقے میں محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے آلودہ پینے کے پانی کی فراہمی سے لوگ ناصاف پانی پینے پر مجبور ہیں جس کے نتیجے میں بیماریاں پھوٹ پڑ نے کا خطرہ لاحق ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لوگوں کو صاف پانی مہیا کرنے میں برُی طرح ناکام ہوچکا ہے کیونکہ علاقے کا فلٹریشن پلانٹ اور سپلائی رزروائر میں صفائی کا فقدان پایا جارہا ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو محکمہ گندہ پانی فراہم کررہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ پی ایچ ای کے اہلکاروں نے ایک گندی نالی میں پائپ نصب کی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو گندہ پانی مہیا کیا جارہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے علیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں فوری طور پر پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔