لبریشن فرنٹ کو غیر قانونی قرار دینے کیخلاف اتوار کو ہڑتال کی جائے:مشترکہ قیادت

سرینگر/علیحدگی پسندوں کے وفاق، مشترکہ مزاحمتی قیادت نے سنیچر کو اپیل کی کہ کل یعنی اتوار کو لبریشن فرنٹ کو غیر قانونی تنظیم قرار دئے جانے کیخلاف ہڑتال کی جائے۔

سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مزاحمتی قیادت نے ایک بیان میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ نئی دلی کے اس فیصلے کیخلاف مکمل احتجاجی ہڑتال کریں۔

واضح رہے کہ مرکزی سرکار نے گذشتہ روز لبریشن فرنٹ کو غیر قانونی تنظیم قرار دیدیا۔

اس سے قبل مرکزی سرکار نے جماعت اسلامی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس سے وابستہ سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا اور اس کے صدر دفتر کو سیل کردیا۔