سرینگر/پولیس نے جمعہ کو لبریشن فرنٹ چیئر مین محمد یاسین ملک کو سرینگر میں گرفتار کرلیا۔
ایک پارٹی ترجمان کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم فرنٹ کے دفتر واقع آبی گذر آئی اور ملک کو حراست میں لے لیا۔
اُنہوں نے کہا کہ گرفتاری کے بعد ملک کو پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں مقید رکھا گیا ہے۔
ملک نے اپنی گرفتاری سے قبل موجود نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا دعویٰ ہے کہ وہ جمہوری ملک ہے لیکن وہ لگاتار جموں کشمیر کے عوام کے جمہوری حقوق سلب کررہا ہے۔