کراچی// لاہور سے کراچی آنے والی جناح ایکسپریس میں آتشزدگی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی جناح ایکسپریس میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے بعد ٹرین سے دھوئیں اْٹھنا شروع ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ٹرین میں آگ بْجھانے والے آلات موجود نہیں ہیں۔ مسافر اپنی مدد آپ کے تحت آگ بْجھانے میں مصروف ہیں۔ ٹرین میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر بریگیڈ کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا ہے۔ حادثے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔