نئی دہلی // قومی دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاون کے پہلے دن منگل کومصروف ترین بازار سنسان رہے اور ریلوے اسٹیشنوں اور بس اڈوں پرمہاجر مزدوروں کی بھیڑ دیکھی گئی ۔
وزیر اعلی اروند کیجریوال کے پیر کے روز لاک ڈاون کا اعلان کرنے کے بعد ہی مہاجر مزدوروں کی بھاری بھیڑ آنند بہار بس اسٹیشن ، ریلوے اسٹیشن اور بین ریاستی بس اڈے پر دیکھی گئی جو مسلسل بڑھتی ہی جارہی ہے۔ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھی بڑی تعداد میں مزدور اپنی اپنی ریاستوں کو واپس جانے کے لئے جمع ہوئے تھے۔
دہلی میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل سے میٹنگ کے بعد اگلے پیر کی صبح 5 بجے تک کے لئے لاک ڈاون کا اعلان کیا تھا اور مزدوروں سے اپنے گھروں کو واپس نہ جانے کی اپیل کی تھی۔
وزیر اعلیٰ کے لاک ڈاون کے اعلان کے بعد آنند بہار، کوشمبی بس اڈے اور میں لوگوں کی بھاری بھیڑ جمع ہو گئی اور کووڈ کے ضابطوں پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا تھا۔ زیادہ تر لوگوں کا کہا تھا کہ کورونا وبا پر قابو کے بعد ہی وہ سبھی دہلی لوٹیں گے۔ کچھ فیکٹریوں کے بند ہونے کے بعد مزدور واپس اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔