جموں//لاڈلی بیٹی ٹاسک فورس کی میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر جموں رمیش کمارکی صدارت میں منعقدہوئی جس میں سکیم کی پیش رفت کاجائزہ لیاگیا۔اس دوران میٹنگ میںاے ڈی ڈی سی ثریا جبین، ضلع پروگرام افسر آئی سی ڈی ایس نتاشاکلسوترہ، سی پی جموں جی ایل شرماودیگرسینئرافسران موجودتھے۔میٹنگ کے دوران ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس نے لاڈلی بیٹی سکیم کے تحت درج 1285 کیسوں کومنظوری دی۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے کہاکہ سکیم کامقصد بچوں کی صحت مندشرح کویقینی بنانا،بچیوں کومالی امدادفراہم کرنااوربچیوں کے پیدائش سے لے کرجوان ہونے تک حقوق کاتحفظ یقینی بنانااورفائنانشل سیکورٹی یقینی بناناہے۔رمیش کمارنے افسران پرزوردیاکہ وہ لوگوں کولاڈلی بیٹی سکیم کے بارے میں جانکاری دے کراس کی صدفیصدعمل آوری یقینی بنائی جائے۔اس دوران ڈی ڈی سی نے آئندہ کے لائحہ عمل پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے ماہانہ میٹنگ منعقدکرنے پرزوردیا۔محکمہ مال کوہدایت دی کہ وہ وقت پر آمدنی سرٹیفکیٹ،پی آرسی اوردیگرمتعلقہ اسناد مستحقین کے حق میں جاری کرے تاکہ انہیں سکیم کے فوائدحاصل کرنے میں کسی قسم کی پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔ اس کے علاوہ جموں کشمیربنک کومستحقین کے بنک کھاتے کھولنے کیلئے بھی کہاگیا۔