سوپور/غلام محمد/سوپورپولیس نے ایک ہفتے سے لاپتہ نوجوان کاسراغ لگانے کیلئے عوام سے تعاون طلب کیاہے ۔ فردوس احمدڈار ولدغلام قادرڈار ساکن ڈوگل ٹینگ ایم ای ٹی روڑ سوپور 24فروری2021سے پُراسرارطورپرلاپتہ ہے ۔اہل خانہ نے فردوس احمد کی گمشدگی سے متعلق رپورٹ پولیس تھانہ تازرو سوپور میں درج کرائی ۔اب سوپور پولیس نے لاپتہ نوجوان فردوس ڈار کاسراغ لگانے کیلئے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔سوپور پولیس نے اس سلسلے میں کہا کہ اگرکسی بھی شخص کوفردوس احمد ڈارکے بارے میں کوئی علمیت ہو تووہ سوپور پولیس کے موبائل نمبرات 9596773011،9906447138 ،9596773024اور7006707586پررابط کرسکتا ہے ۔