گاندربل//رواں ماہ کی 4 تاریخ سے لاپتہ شہری کی لاش نالہ سندھ سے برآمد کی گئی۔45 سالہ عبدالسلام بٹ ولد علی محمد ساکن ینہ ہامہ گاندربل 4جون کو گھر سے نکلا تھااورجب شام تک واپس نہیں لوٹا تو گھر والوں نے پولیس تھانہ لار میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔بدھ کو چک واتل باغ کے مقام پر مقامی لوگوں کی نظر نالہ سندھ میں تیرتی ہوئی ایک لاش پر پڑی جسے کنارے لاکر پولیس کو اطلاع دی گئی۔پولیس نے لاش کی شناخت لاپتہ شہری عبدالسلام بٹ کے طور کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر مذکورہ شخص نالہ سندھ پر نہانے گیا تھا جہاں توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے ڈوب گیا۔پولیس نے معاملہ درج کرکے لاش کو ورثا کے سپرد کیا۔