راجوری //فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے قریب واقع دیہاتوں میں گاؤں کی دفاعی کمیٹی کے اراکین کی فائرنگ کی مہارت میں اضافہ کرنے کے ایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔فوج کی لام علاقہ میں واقع راشٹریہ رائفلز بٹالین نے گاؤں کی دفاعی کمیٹی کے اراکین کیلئے منعقدہ تربیتی پروگرام میں اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ اس دوران فو نے انسداد منشیا ت کے عنوان سے ایک سیمینار کا اہتمام بھی کیا ۔اس تربیتی مشق میں لام ،قلعہ ودیگر ملحقہ دیہات کے وی ڈی سی اراکین نے شرکت کی جبکہ فوج کے ماہرین نے ان کو مختلف ہتھیاروں کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔اس دوران ہتھیاروں کی صفائی اور اس سلسلہ میں اٹھائے جانے والے احتیاطی اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی ۔دوسری جانب لام میں قائم فوج کی راشٹریہ رائفلز بٹالین نے انسداد منشیات کے موضوع پر ایک بیداری سیمینار کا انعقاد کیا۔آرمی گرونڈ میں منعقدہ سیمینار میں مختلف سکولوں کے طلباء نے شرکت کی ۔اس دوران فوجی ماہرین نے بچوں کو منشیا ت کے مضر اثرات کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔