نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ کے لام گائوں میں آگ کی واردات کی وجہ سے یک آٹاچکی خاکستر ہو گئی جبکہ مقامی لوگوں نے پولیس اور فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے لا پرواہی برتنے کا الزام عائد کیا ۔مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ لام گائوں میں شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے ایک آٹا چکی میں آگ لگ گئی جس کے بعد مقامی لوگوں نے لام پولیس چوکی اور فائر اینڈ ایمر جنسی سروس نوشہرہ کو اطلاع دی لیکن آگ پر قابو پانے کیلئے کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس کی وجہ سے آٹا چکی ہے مالک پال سنگھ کا 30لاکھ سے زائد کا نقصان ہو گیا ۔انہوں نے کہاکہ آگ کی وجہ سے 5200کلو مکی ،5500کلو گندم اور 1200کلو آٹا جل کر راکھ ہو گیا لیکن انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ معاملہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا ہے ۔سماجی کار کن جگجیت سنگھ ،ہر بخش سنگھ ،مہندر سنگھ ،بلونت سنگھ ،اجیت سنگھ ،ذاکر حسین ودیگران نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ لا پرواہ ملازمین کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ متاثرین کو معاوضہ دیا جائے ۔