ترال// جواہر پورہ لام ترال مواصلاتی سروس سے محروم ہونے کے نتیجے میں لوگ پریشانیوں کا شکار ہیں۔ادھر بے گنڈ ترال میں کمزور موبائل سگنل کی وجہ سے صارفین کوطرح طرح کے مشکلات درپیش ہیں ۔ تحصیل آری پل کے جواہر پورہ لام ترال سے تعلق رکھنے والے معزز لوگوں نے بتایاکہ ان کا گائوں ترقی کے اس دور میں بھی مواصلاتی نظا م سے محروم ہے ۔انہوں نے بتایاکہ اُن کے گائوں تک دوسرے علاقے سے معمولی سگنل آتا ہے جس کی مدد سے وہ کبھی کبھار بات کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گائوں میں جیو کمپنی نے ایک موبائل ٹاور تعمیر کیا تھا جس پر گزشتہ سال کام مکمل ہوا تاہم نا معلوم وجوہات کی بناء پرابھی تک اسے چالو نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ لوگوںنے اس سلسلے میں کئی مرتبہ مذکورہ کمپنی سے منت کی کہ سروس بحال کی جائے تاکہ بچے آن لائن کلاس دے سکیں ۔ لوگوںنے مذکورہ کمپنی کے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کی گئی ۔ادھر اونتی پورہ کے ساتھ آنے والے بے گنڈ ترال سے تعلق رکھنے والے افرادنے بتایا کہ اُن کے گائوں میں کمزورسگنل کی وجہ سے انٹرنیٹ سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بچے آن لائن تعلیمی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔ انہوں مواصلاتی کمپنی کے اعلیٰ حکام سے اس سلسلے میں مداخلت کی اپیل کی ۔