کپوارہ//بٹہ پورہ لال پورہ کا 19سالہ نوجوان بدھ کی شام سے لاپتہ ہو ا جس کے نتیجے میں لو احقین میں تشویش کی لہر دو ڈ گئی ۔معلوم ہوا ہے کہ ذاکر احمد بٹ ساکن بٹہ پورہ لال پورہ افطار کے بعد گھر سے نماز تروایح پڑھنے کے لئے مسجد کو نکلا لیکن نماز کے بعد وہ گھر واپس نہیں ا ٓیا اور افراد خانہ نے ذاکر کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی لیکن رات بھر ا سکا کوئی اتہ پتہ نہیں مل سکا ۔جمعرات کو لواحقین نے ذاکر کی تلاشی دوبارہ شروع کی اور اپنے رشتہ دارو ں اور عزیزوں سے بھی ذاکر کے بارے میں دریافت کیا لیکن اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے ۔لواحقین کا کہنا ہے کہ انہیں ذاکر کی سلامتی سے متعلق تشویش پائی جارہی ہے ۔پولیس تھانہ لال پورہ میں ذاکر کی گمشدگی کے بارے میں رپورٹ بھی درج کر ائی گئی ۔