نئی دہلی//دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی ٹیم نے یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران لال قلعہ میں ہنگامہ کرنے کے ایک اور ملزم اقبال سنگھ کو گرفتار کرلیا۔سیل کے ایک سینیئر افسر نے بدھ کے روز بتایا کہ ناردرن رینج کی اسپیشل سیل کی ٹیم نے منگل کی رات کو لال قلعہ کیس میں مفرور اقبال سنگھ کو پنجاب کے ہوشیار پور سے گرفتار کیاگیاہے ۔ پولیس نے اقبال کی گرفتاری پر50ہزار روپے کا انعام رکھاتھا۔