لال سنگھ نے چھڑی مبارک یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

  جموں//جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے مہنت لکی بابا جی ویشنو مندر بھگوتی نگر سے19 ویں چھڑی مبارک یاترا کو سکرالہ ماتا مندر کے لئے روانہ کیا۔لکی بابا کی طرف سے منعقد کی جانے والی یہ یاترا ہر سال منعقد ہوتی ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں شردھالو بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔اس موقعہ پر لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔وزیر موصوف نے اُمید ظاہر کی کہ یاترا کی بدولت ریاست میں امن، اخوت اور ترقی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ اس طرح کی مذہبی تقاریب بھائی چارے اور روا داری کے پیغام کو عام کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ اس موقعہ پر انہوں نے ریاست میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے دُعا کی۔