سرینگر//پولیس نے لوگوںکے ساتھ بہتر تال میل قائم رکھنے کی غرض سے پولیس تھانہ لال بازار میں عوامی دربار منعقد کیا۔ عوامی دربار کی صدارت ایس ایچ او لال بازار نے کی ۔میٹنگ میںعلاقے کے معزز شہریوں نے شرکت کر کے اپنے اپنے علاقے کے مسائل اُجاگر کئے۔ ایس ایچ او نے لوگوں کے مسائل سُنے اور یقین دیا کہ پولیس سے منسلک مسائل کوحل کیا جائیگا جبکہ باقی مسائل کو متعلقہ محکموں تک پہنچایا جائیگا ۔