سری نگر// سری نگر کے لال بازار علاقے میں جمعرات کو ایک بزرگ خاتون کو اس کے غیر مقامی ملازم نے مبینہ طور پر قتل کر دیا۔ اس کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث غیر مقامی شخص گھر سے کچھ نقدی اور زیورات بھی لے گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ سری نگر کے بہرار لال بازار کے مرحوم غلام احمد شیخ کی بیوی 85 سالہ مالا پوفی پر ان کے غیر مقامی ملازم نے چاقو سے حملہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
تاہم، غیر مقامی ملازم جس کی شناخت اوم پرکاش ساہ (21) کے طور پر ہوئی ہے، جو گائوں تتولی گورمڈن اتراکھنڈ کے گوپال ساہ کے بیٹے ہیں، ملزم گھر سے کچھ نقدی اور زیورات لے کر فرار ہوا ہے۔