مہور// ریاسی ضلع کے سب ڈویڑن مہور کے لار گاو¿ں میں ایک سڑک حادثہ میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔اطلاع کے مطابق اتوار کو دن کے گیارہ بجے کے قریب مہور گلاب گڑھ سڑک پر سومو گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ سومو گاڑی زیر نمبر JK02AK-6956 جو مہور سے گلاب گڑھ کی جانب جا رہی تھی ،لار کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی۔ سوموگاڑی کے حادثہ میں ایک کمسن بچہ سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کی شناخت سبران علی ولد محمد اشرف عمر 17سال ساکنہ چٹاباس بٹھوئی، نظیر احمد ولد غلام محی الدین عمر 40 ساکنہ چٹاباس بٹھوئی، کامران احمد ولد بشیر احمد عمر 20سال ساکنہ چٹاباس بٹھوئی، منیرالدین ولد دلاھ ساکنہ مہور عمر 40سال، محمد م±ضامیم ولد محمد اشرف عمر 5سال ساکنہ مہور، اور تاصیم بیگم زوجہ محمد اشرف عمر 40سال کے طور پر ہوئی ہیں۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
لار مہور میں سڑک حادثہ میں 6 افراد زخمی
