جموں//جموں میںلائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر کواڈ کاپٹر کو بھارتی حدود میں دیکھا گیا۔ بدھ کی شام دیر گئے پاکستانی کواڈ کاپٹر کی نقل و حمل دیکھی گئی ۔ پاکستانی کواڈ کواپٹر کو بھارتی حدود میں داخل ہوتے دیکھ کر وہاں تعینات سرحدی حفاظتی فورسز نے اس پر گولیاں چلائیں جس کے بعد وہ واپس پاکستانی حدود میں داخل ہوا۔ کواڈ کاپٹر کی موجودگی کے بعد فوری طور پرعلاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ۔