جموں//جسٹس ( ریٹائیرڈ ) ایم کے ہانجورہ کو جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ لاء کمیشن کے فاؤنڈنگ چیئر پرسن کے طور پر تعینات کیاگیا ہے۔ محکمہ قانون کی طرف سے جاری کردہ ایک حکمنامے کے مطابق چیئر پرسن کے اختیارات سرکاری آرڈر نمبر 3379-LD(A)of 2017 بتاریخ 4 اگست 2017 کے تحت ہوں گے ۔ متذکرہ حکمنامے کے مطابق لاء کمیشن کی معیاد تین سال ہو گی اور اس کمیشن کا ایک چیئر پرسن ، 2 فُل ٹایم ممبران اور 2 پارٹ ٹایم ممبران ہوں گے ۔ قانون ، انصاف و پارلیمانی امور کے سیکرٹری اس کمیشن کے ایکس آفیشو ممبر ہوں گے ۔