سرینگر// حریت (گ)چیرمین سید علی گیلانی نے ریاست اور بیرون ریاست جموں کشمیر کے قیدیوں کی حالت زار پر اپنی گہری تشویش اور فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان قیدیوں کو سیاسی اختلافات کی بنیاد پر فرضی الزامات کے تحت قید کرلیا گیا ہے اور ان کی اسیری کو انتقام گیرانہ پالیسی کے تحت طول دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے حکمرانوں کو انتقام اور نفرت کے سوا کچھ سوجھتا ہی نہیں ہے اور وہ اپناتسلطجاری رکھنے کے لیے یہاں کے آزادی پسند عوام کو ’’پشت بہ دیوار‘‘ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ان اطلاعات پر اپنی گہری تشویش اور فکرمندی کا اظہار کیا کہ ہریانہ جیل میںمقید آزادی پسند قائدین اور کارکنان کو ان کے گھروالوں سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کااظہار کیاکہ قیدیوںکے PSAکو جب عدالت کالعدم قرار دیتی ہے تو پولیس انتظامیہ دوبارہ ان ہی الزامات کو عائد کرکے پھر سے ان کو PSAکے ذریعے ریاست کی باہری جیلوں منتقل کرتے ہیں یہ غیر قانونی اور غیر انسانی طریقے پچھلی کئی دہائیوں سے جاری ہے، جس کی تازہ مثال مسرت عالم بٹ جسے 37بار لگاتار اس کالے قانون کے ذریعے گزشتہ 9سال سے مقید رکھا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ ایک سال قبل بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) کے ایماء پر فرضی اور بے بنیاد کیسوں میں ملوث کئے گئے محبوسین شبیر احمد شاہ،پیر سیف اللہ،الطاف احمد شاہ، ایاز اکبر ،راجہ معراج ا لد ین کلوال، شاہد الا سلام ،شاہد یوسف، نعیم احمد خان ،فاروق احمد ڈار، ظہور احمد وٹالی ،محمد اسلم وانی، سید شکیل احمد کے علاوہ سیدہ آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی ، ناہیدہ نسرین کی اسیری کو طول دیا جارہا ہے، جبکہ ریاست اور ریاست سے باہر بھارت کے مختلف جیل خانوں میں نظربند دیگر محبوسین مسرت عالم بٹ، ڈاکٹر غلام محمد بٹ، ڈاکٹر محمد قاسم،ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، شیر علی بٹ، مرزا نثار، لطیف احمد واجہ ،غلام قادر بٹ، غلام محمد خان سوپوری، غلام احمد گلزار، حکیم عبدالرشید، محمد یوسف فلاحی، نثار حسین راتھر، محمد ایوب میر، شوکت احمد خان، محمد یوسف میر،عبدالغنی بٹ، نذیر احمد، بلال احمد کوٹہ، محمد ایوب ڈار، فیروز احمد بٹ، طارق احمد بٹ، بشیر احمد قریشی، عمر عادل ڈار، شبیر احمد ڈار، شکیل احمد بخشی، عاشق حسین بٹ، بشارت احمد میر، منظور احمد نجار، ریاض احمد ڈار، لطیف احمد راتھر، لطیف احمد ڈار، شوکت احمد گنائی، مشتاق احمد گنائی، سجاد احمد بٹ، مشتاق الا سلام، عبد ا لغنی بٹ، اسدا للہ پرے، فاروق توحیدی، بلال احمد گنائی، ریاض احمد آہنگر، حکیم شوکت، معراج الدین گوجری، سجاد مولوی، عبدالمجید بٹ، فاروق احمد شاہ، عبد ا لرشید مغلو، شیخ محمد رمضان، عاشق حسین نارچور، سرتاج احمد، سراج ا لدین، عمر خان وغیرہ کی نظربندی کو طوٗل دینے کی حکومتی پالیسی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔