رام بن //ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت اسلام نے کام کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے رام بن میں فلائی اوور سائٹ کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہربنس لال ، ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای ،پی ڈبلیو ڈی کے انجینئرز ، این ایچ اے آئی اور گیمون تعمیرات کمپنی کے نمائندے بھی ان کے ساتھ تھی۔معائنہ کرنے کے بعد ڈی سی نے نیشنل ہائے وے اتھارٹی افسران کو ہدایت کی کہ وہ جاری کردہ تمام ہدایات اور فیصلوں پر عمل درآمد کریں۔انہوںنے گیمن کو ہدایت کی کہ وہ چار گلیاروںپر تعمیراتی کاموں کو تیز کرے۔بعدازاں ڈی سی نے موٹر وہیکل کے ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے ٹرائل سائٹ کا دورہ کیا اور محکمہ کی مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔