سوپور// قوت سماعت میں کمزوری کسی بھی عمر میں ایک پریشان کن معاملہ ہے۔ اس صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے سیونٹوس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنا ایک مرکز ہیرنگ ہیلپ سوپور نام سے شروع کیا ہے جہاں اس اہم اور سنگین نوعیت کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جدیداورمعیاری حل فراہم کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں تین میں سے ایک آلات سماعت سیونٹوس سے تیار کردہ ہوتے ہیں۔سیونٹوس انڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ سوپور کے لوگوں کے لئے آواز کا بہتر معیار فراہم کرنے کے لئے پرجوش ہے۔کمپنی کے سی ای او اویناش پوار نے کہا ’’صارفین کو ان کی ذاتی سماعت کے تجربے پر مزید قابو پانے کے قابل بنانااُن کی اولین ترجیح ہے۔ہیلپنگ ہیئرکے منیجنگ ڈائریکٹرجان زرگر نے کہا ’’ یہ ہمارا 5 واں سنٹر ہے جس میںسبھی سہولیات دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیونٹوس انڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ سیونٹوس گروپ کا ایک حصہ ہے ، جو سننے والے امدادی اداروں کی دنیا کے اعلیٰ کمپنیوں میں سے ایک ہے۔
قوت سماعت کی بہترین دیکھ بھال | سوپور میںجدید سہولیات سے لیس ساؤنڈ سنٹر متعارف
