سرینگر//سنٹرل یونیورسٹی میں’قلمکاری کا ہنر سیکھنا‘‘ کے موضوع پر 2روز ورکشاپ کل اختتام پذیر ہوا۔یونیورسٹی کے صحافت اور انگریزی شعبوں نے انڈین انسٹیچوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے اشتراک سے اس ورکشاپ کا اہتمام کیا ۔ورکشاپ میں انڈین انسٹیچوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (جے کے چپٹر ) کے صدر ایم اے وٹالی ، ای ایم ایم آر سی یونیوسٹی آف کشمیر کے پرڈیوسر اور گریٹر کشمیر کے مراسلہ نگار اعجاز الحق،شعبہ انگریزی کے کارڈی نیٹر ڈاکٹر احسان الرحیم ملک ،شعبہ صحافت کے کارڈی نیٹر ڈاکٹر عاصف خان ،نامور صحافی ریاض احمد ،قلمکار ڈاکٹر میر خالد اور گوہر گیلانی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ مقررین نے طلباء پر زور دیا کہ وہ کسی بھی موضوع پر لکھتے رہیں ۔اس موقعہ پراعجاز الحق نے طلبہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور طلباکی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیجبکہ اسستنٹ پروفیسر راشد مقبول نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔