سرینگر //سینٹرل یونیورسٹی نے انڈین انسٹیچوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے اشتراک سے’’قلمکاری کا ہنر سیکھنا‘‘ کے موضوع پر 2روز ورکشاپ کا آغاز کیا ہے۔ اس موقعے پر وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر ، ڈائریکٹر سمینارز آئی آئی پی ائے ( جے اینڈ کے چپٹر) پروفیسر ایس ایم افضل قادری ، ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پروفیسر عبدالغنی، معروف مراسلہ نگار اعجاز الحق دیگر فیکلٹی ممبران کے علاوہ مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ اس موقعے پر وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے کہا کہ لکھائی کا ہنر بہت ہی ضروری ہے کیونکہ رسائی ہر شعبے میں بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت ساری تحقیقیں کی گئی ہیں کہ بہتر لکھنے والا اچھا بولنے والا نہیں ہوتا جبکہ بہتر بولنے والا اچھا قلم کار نہیں ہوتا۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ وہ ماہرین سے سوالات پوچھیں تاکہ لکھائی کے ہنر سے وہ زیادہ سے زیادہ وجانکاری حاصل کرسکیں۔ اس موقعے پر ڈائریکٹر سیمینارز پروفیسر ایس ایم افضل قادری نے کہا کہ ہمارے ادارے کا کام طلبہ کو وہ پیلٹ فارم دیناہے جہاں سے وہ سماج کو درپیش مسائل پر بات چیت کرسکیں۔ اس موقعے پر ای ایم ایم آر سی یونیوسٹی آف کشمیر کے پرڈیوسر اور گریٹر کشمیر کے مراسلہ نگار اعجاز الحق نے لکھائی کے ہنر پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ ٹیکنیکل سیشن کے دوران اعجاز الحق اور ڈاکٹر اعجاز احمد بابا نے طلبہ کے سوالات کے جوابات دئے ۔ اس موقعے پراسسٹنٹ پروفیسر راشد مقبول نے پروگرام کی میزبانی کی۔