سرینگر// قلمدان پورہ فتح کدل میں آگ کی واردات میں 3رہایشی مکانات خاکستر ہوئے ۔اتوار دوپہر ساڑھے12بجے قلمدان پورہ فتح کدل میں ایک مکان سے آگ نمودار ہوئی ۔عین شاہدین کے مطابق آگ اس قدت بھیانک تھی کہ اس نے قریبی مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں اور محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم اس سے قبل ہی3مکانات خاکستر ہوئے ۔آگ کی اس واردات میں شوکت احمد سراج ،غلام قادر اور ظہور احمد کے مکانات جل گئے ۔آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے پولیس نے کیس درج کیا ہے جبکہ آگ سے نقصان کا تخمینہ لاکھوں روپے لگایا گیا ہے ۔