قصبہ بانہال میں شاہراہ پر ٹریفک جامنگ

بانہال// قصبہ بانہال میں غلط پارکنگ اور ٹریفک جامنگ جہاں جاری ہے، وہیں ٹریفک پولیس اور پولیس کی طرف سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور کئی گاڑیوں کو جمعہ کے روز بھی ضبط کیا گیا ہے۔ جموں سرینگر شاہراہ پر واقع قصبہ بانہال میں نجی گاڑی والوں کی طرف سے اپنی گاڑیوں کی غلط پارکنگ کی وجہ سے گنڈ عدلکوٹ سے ریلوے کراسنگ تک ٹریفک جام کا لگنا معمول بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے شاہراہ کے مسافروں کے ساتھ ساتھ مقامی دکانداروں، لوگوں اور گاو¿ں سے قصبہ کی طرف آنے والے راہگیروں کو ناقابل بیان مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ قصبہ بانہال میں ٹریفک جامنگ کیلئے مقامی نجی گاڑی والوں کی غلط پارکنگ سب سے بڑی وجہ بنی ہوئی ہے اور قاضی گنڈ بانہال فورلین ٹنل سے جب بھاری ٹریفک بانہال پہنچتا ہے تو یہاں سے آگے سڑک زیر تعمیر اور تنگ ہے جس کی وجہ سے ٹریفک جام لگ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فورلین ٹنل کھولنے کے بعد بانہال اور رام بن کے درمیان سڑک تنگ ہے اور قصبہ میں نجی گاڑیوں کی غلط پارکنگ ٹریفک جام میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ جمعہ کے روز جاری کارروائی کے دوران بانہال پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں چار گاڑیوں کو ضبط کیا ہے جبکہ ایس ایچ او بانہال نعیم الحق کی قیادت میں 41 افراد کو بنا ماسک مارکیٹ میں گھومنے پھرنے کی پاداش میں دس ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا۔اس دوران ڈی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائے وے بانہال شمشیر سنگھ نے کشمیر عظمی ٰکو بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث افراد کے خلاف جاری مہم میں جمعہ کے روز 103 چالان کئے گئے ہیں ۔اس کے علاو¿ہ دو کیس پولیس سٹیشن بانہال میں درج کئے گئے ہیں جبکہ دو نابالغ ڈرائیوروں کی گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔ 
 
 

رام بن گول میں ڈرائیوروں سے 22500روپے جرمانہ وصول

زاہد بشیر
گول //سنیچر کو اے آر ٹی او رام بن نے گول رام بن سڑک پر گاڑیوں کو ٹریفک رول کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں چالان کئے ہیں ۔
 اے آر ٹی او رام بن نے 22500روپے ان گاڑیوں کے چالان کئے ۔ اس دوران انہوں نے بس ، سومو گاڑیوں ، اور دوسری گاڑیوں کو کوڈ19کی خلاف ورزی ، اور لوڈنگ ، مسافر وں سے زیادہ کرایہ وصولنے پر چالان کئے ۔ یاد رہے کوڈ19کے بعدجہا ں سرکار نے ڈرائےورو ں کو کم سواریاں بٹھانے اور کرایہ میں اضافہ کیا لیکن حکم نامے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی ڈرائےوروں نے جہاں سواریاں زیادہ بٹھانے پر زیادہ عمل کیا لیکن ڈرائےوروں نے زیادہ کرایہ لینے کی روایت کو بر قرار رکھا اور آج کل بھی ڈرائےور زیادہ کرایہ وصول رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز کشمیر عظمیٰ میں ایک خبر چھپی تھی ٹریفک انتظامیہ حرکت میں آئی اور اس سلسلے میں گول رام بن سڑک پر خود اے آر ٹی او رام بن نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائےوروں کے خلاف چالان کئے ۔