بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر واقع قصبہ بانہال میں میونسپل کمیٹی بانہال کی طرف سے برف صاف نہ کرنے کے خلاف سبزی منڈی بانہال میں لوگوں نے اپنا احتجاج درج کیا ہے۔ سبزی منڈی بانہال سمیت شاہراہ کے دونوں طرف برف کے ڈھیر جمع ہیں اور میونسپل کمیٹی بانہال برف کو صاف کرنے میں ناکام ہوگئی ہے – سبزی منڈی بانہال میں کام کرنے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ ماہانہ تین سو روپئے کی رقم میونسپل کمیٹی کو ادا کرتے ہیں لیکن نہ سبزی منڈی بانہال کی صفائی ہو رہی ہے اور نہ ہی سڑکوں سے برف کے ڈھیر ہٹائے گئے ہیں ،جس سے لوگوں کا چلنا،پھرنا مشکل ہوگیا ہے۔