سرینگر//جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں والی بال ٹورنامنٹ منعقد ہوا ہے جس کا افتتاحی مقابلہ بارہمولہ اور قاضی گنڈ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جوبارہمولہ نے جیت درج لیا ۔ قاضی گنڈ علاقے میں ’’محمد منصور خان‘‘ کی یادمیں شروع ہونے والے والی ٹورنامنٹ میں وادی کی 16ٹیمیں شرکت کر رہے ہیں ۔منگل کوسلیال قاضی گنڈ میں پہلا مقابلہ بارہمولہ اور قاضی گنڈٹیموں کے درمیان میں کھیلا گیا جس میں بارہمولہ نے جیت درج کی ہے ۔ اس موقعہ پرٹورنامنٹ کا اہتمام کرنے والے محمد رفیق خان نے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے اور صحت مند رکھنے کیلئے اس طرح کے پرورگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو مستقبل میں بھی منعقد کئے جائیں گے ۔ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں ایگزیکٹو انجینئر قاضی گنڈ ریاض احمد پرے،ایس ڈی پی او قاضی گنڈ اور ایس ایچ او قاضی گنڈ کے علاوہ دیگر افسران اور شہری موجود تھے ۔
قاضی گنڈ میں والی بال ٹورنامنٹ کاانعقاد | افتتاحی مقابلہ بارہمولہ نے جیت لیا
