اننت ناگ//جنوبی قصبہ قاضی گنڈ کے اہم مقامات پرنصب اسٹریٹ لائٹس پر لاکھوں روپئے خرچ کرنے کے باوجود بیکار پڑی ہیں جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ قاضی گنڈ کے بس اڈہ، اپر بازار، بونہ بازار، شودہ گلی،مین بازاراور ایمرجنسی ہسپتال روڈ سمیت دیگر کئی اہم مقامات پر اگرچہ اسٹریٹ لائٹس نصب ہیں لیکن ان میں بیشتر بیکار پڑی ہیں جس کے نتیجے میں رات کے د و ر ان چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے پر لاکھوں روپئے خرچ کئے گئے لیکن عوام کوکوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شام کے اوقات میںیا فجر کی نماز مسجد میں ادا کرنے یاہسپتال جانے میں خوف محسوس ہورہا ہے ۔لوگوں نے اس سلسلے میں انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔ایگزیگٹیو افسر میونسپل کمیٹی قاضی گنڈ کا کہنا ہے کہ بے کار اسٹریٹ لائٹس کی مرمت جاری ہے اور آنے والے دنوں میں سبھی لائٹس کو ٹھیک کیا جائے گا۔