راجوری// محکمہ صحت میں کام کررہی فی میل ملٹی پرپز ملازمین کااحتجاج 34 ویں روز میں داخل ہوگیاہے ۔ہڑتال کی وجہ سے اسپتالوں کام کاج متاثرہورہاہے۔ ملازمین کاکہناتھاکہ جب تک ریاستی سرکار ان کے مطالبات پورا نہیں کرتی ،ہڑتال جاری رہے گی۔ احتجاج میں شامل خواتین نے بتایاکہ دوسال سے تنخواہیں واگزارنہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ گھریلو ضروریات پورا کرنے میں نہایت ہی دشواریوں کا سامنا کرناپڑرہاہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ میں اپنا پورا وقت صرف کرنے کے بعد بھی ان کے ہاتھ مایوسی لگی ہے تاہم اب اس ناانصافی کو قطعی طور پر برداشت نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ وہ مطالبات پورا ہونے تک احتجاجی دھرناجاری رکھیں گے۔