زیورخ/فیفا نے 2026ء کے ورلڈ کپ فائنل کے بعد شائقین کے لیے ایک منفرد یادگاری منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے میٹ لائف اسٹیڈیم کی پچ کی گھاس کے ٹکڑوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تنظیم کو اس منصوبے سے ایک کروڑ ڈالر سے زائد آمدن کی توقع ہے۔فیفا نے اعلان کیا ہے کہ فائنل میچ میں استعمال ہونے والی میٹ لائف اسٹیڈیم کی پچ کی گھاس کے ٹکڑوں کو یادگاری اشیاء کے طور پر فروخت کیا جائے گا۔پچ کے ان ٹکڑوں کی قیمت 450 سے 3 ہزار امریکی ڈالر تک مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس منصوبے سے فیفا کو ایک کروڑ ڈالر سے زائد آمدن ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔