بیونس آئرس//فرانس کے خلاف ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔اسٹار لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹائن نے دفاعی چیمپئن فرانس کو پنالٹیز میں 4-2سے ہراکر جنوبی امریکی ملک کو 36سال بعد تیسری مرتبہ عالمی چیمپئن بنا دیا۔ارجنٹینا 2014میں جرمنی سے فائنل میں ہار گیا تھا اور 1986کے بعد سے ورلڈ کپ نہیں جیتا تھا،36سال بعد فٹبال ورلڈ کپ میں کامیابی سے ارجنٹائن کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور لاکھوں لوگوں نے بیونس آئرس میں جشن منایا۔ورلڈکپ 2022کے فائنل میں ارجنٹینا نے دفاعی چیمپئن فرانس کو شکست دیکر یورپ کی 16سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے جیت کا بھرپور جشن منایا،سوشل میڈیا پیج پر فٹبال چیمپئن بننے والے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کی ڈریسنگ روم سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کھلاڑیوں کو گول دائرہ میں گھومتے اور رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں پرجوش کھلاڑیوں کو ایک منٹ کی خاموشی ایمباپے کیلئے جو مرگیا بھی کہتے سنا گیا،دوسری جانب سوشل میڈیا پر ہی شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو میں لیونل میسی ٹرافی اٹھائے ٹیبل پر چڑھے ڈانس کر رہے ہیں۔قطر میں منعقد ہونے والا فٹ بال کا عالمی ورلڈ کپ تو ختم ہوگیا مگر اس کی افتتاحی تقریب میں مراکشی نژاد بولی وڈ ڈانسر نورا فتیحی کی پرفارمنس اور ہندوستانی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی جانب سے ٹرافی کی تقریب رونمائی نے دیسی لوگوں کا مزہ دوبالا کردیا۔فٹ بال کا عالمی کپ گزشتہ ماہ نومبر کے وسط میں شروع ہوا تھا اور 18 دسمبر کو اس کا فائنل میچ فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا گیا، جسے جنوبی امریکی ملک نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا۔اگرچہ ارجنٹینا میں عالمی کپ جیتنے کی خوشی کا جشن منایا جا رہا ہے ، تاہم عرب ممالک میں ایونٹ کے کامیاب انعقاد جب کہ خطے کے ممالک میں کپ کی افتتاحی تقریب میں مقامی اداکاراؤں کی پرفارمنس اور اداؤں کے چرچے ہیں۔فائنل میچ سے قبل منعقد کی گئی کپ کی اختتاحی تقریب میں بولی وڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے اسپین کے سابق کپتان ایکرکیسیاس کے ساتھ ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی۔دپیکا پڈوکون کسی بھی فٹ بال ورلڈ کپ یا ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی کرنے والی نہ صرف پہلی بھارتی بلکہ پہلی جنوبی ایشیائی شخصیت بھی بنیں۔
انہوں نے ٹرافی کی تقریب رونمائی کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پیج پر بھی شیئر کی جب کہ ان کی ورلڈ کپ میں شرکت پر بھارت میں ان کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ بھی کرتا رہا۔ان کے علاوہ ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں مراکشی نژاد بولی وڈ ڈانسر نورا فتیحی نے بھی فیفا کے آفیشل گانے پر پرفارمنس کرکے شائقین کا مزہ دوبالا کردیا۔پہلے خبریں تھیں کہ نورا فتیحی ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں جلوے بکھیریں گی، تاہم ایسا نہیں ہوسکا تھا لیکن 18 دسمبر کو وہ اختتامی تقریب میں لوگوں کے دل دھڑکاتی دکھائی دیں۔نورا فتیحی نے ساتھی ڈانسرز کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل ترانے ‘لائٹ دی اسکائے ’ پر دیسی اور عرب انداز میں ڈانس کرکے لوگوں کا مزہ دوبالا کردیا۔نورا فتیحی نے بھی اپنی ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں دنیا کے سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ میں پرفارمنس کا موقع ملا۔انہوں نے نیک خواہشات کرنے اور مبارک باد پیش کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ نورا فتیحی فٹ بال کپ کے آفیشل گانے ‘لائٹ دی اسکائے ’ کا بھی حصہ تھیں۔
اپنا وعدہ پورا کر دیا | کامیاب اختتام پر امیرِ قطر کا پیغام
دوحہ//یو این آئی//پہلی بار عرب ممالک قطر میں فیفا ورلڈ کے شاندار انعقاد اور امن و امان کے ساتھ اختتام پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے خوشی کا اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے ۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا کہ ہم نے عرب ممالک کی طرف سے ایک غیر معمولی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے ۔فیفاورلڈکپ 2022 کے فائنل کے بعد ایک ٹوئٹ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کہا کہ میں ورلڈکپ 2022 جیتنے پر ارجنٹینا کی ٹیم کو اور ساتھ ہی فرانس کی ٹیم کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔امیر قطر کا کہنا تھا کہ میں تمام ٹیموں کے شاندار کھیل اور ان شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پرجوش انداز میں ان کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہم نے عرب ممالک کی طرف سے ایک غیر معمولی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔