Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

فیض آباد پاکستان دھرنا ہٹانے کےلئے فوج کی مدد طلب کرنے کی تجویز

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 22, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
اسلام آباد//پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم فیض آباد پر مذہبی جماعتوں کے دھرنے سے متعلق از خود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ کے علاوہ اسلام آباد اور پنجاب پولیس کے سربراہوں سے دو روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔عدالت کا کہنا ہے کہ یہ کون سا دین ہے جو راستے بند کرکے لوگوں کو تکالیف پہنچانے کا درس دیتا ہے۔سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کیا ہے اور ان سے دو روز میں تفصیلی جواب طلب کیا ہے۔ یہ از خود نوٹس جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران لیا جس میں وکیل ابراہیم ستی نے عدالت سے یہ استدعا کرکے مقدمے کی سماعت ملتوی کرنے کے بارے میں کہا کہ چونکہ ان کا دفتر فیض آباد کے قریبی علاقے شمس آباد میں واقع ہے جہاں پر دھرنا دیا گیا ہے اس لیے وہ مقدمے کی تیاری نہیں کرسکے۔وکیل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ چونکہ اپنے دفتر نہیں جاسکے اس وہ اس مقدمے میں دلائل کیسے دیں گے جس پر بینچ میں موجود جسٹس قاضی فائض عیسی نے برہمی کا اظہار کرتے ہویے کہا کہ کیسے چند ہزار افراد پر مشتمل مظاہرین لاکھوں افراد کی نقل و حمل کو محدود کردیں۔عدالت کا کہنا ہے کہ ملک کے آئین کا آرٹیکل 14 اور 15 شہریوں کو آزادی سے نقل حرکت کرنے اور ایک دوسرے کی عزت کرنے سے متعلق ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس احتجاجی دھرنے میں دوسرے لوگوں کے بارے میں جو زبان استعمال کی جارہی ہے نہ تو کوئی مذہب اس کی اجازت دیتا ہے اور نہ ہی ملکی قانون۔سپریم کورٹ نے اس ضمن میں سیکرٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ اور اسلام آباد اور پنجاب پولیس کے سربراہوں کو نوٹس جاری کرنے کے علاوہ اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کیا ہے اور ان سے دو روز میں تفصیلی جواب طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فیض آباد پر دھرنا ختم کروانے کے لیے فوجی قیادت سے بات کرے۔پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئینی طور پر دھرنا حتم کروانے کے لیے فوج ی مدد طلب کرسکتی ہے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنا یہ آئینی حق استعمال کرے۔قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے بل میں ختم نبوت کے معاملے پر غلطی ضرور ہوئی تھی لیکن اس کو ٹھیک کرلیا گیا ہے اور اب دھرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔اس سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی مظاہرین کو دھرنا ختم کرنے سے متعلق احکامات جاری کیے تھے. لیکن مظاہرین نے عدالت عالیہ کا حکم ماننے سے انکار کردیا تھا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

برصغیر

تتکال ٹکٹ نظام میں تبدیلی آدھار کوآئی آر سی ٹی سی سے لنک کرانا ہوگا

June 30, 2025
برصغیر

تمام جانداراہمیت کے حامل: مرمو | انسانوں کا جنگلات اور جنگلی حیات کے ساتھ بقائے باہمی کا رشتہ

June 30, 2025
برصغیر

مانسون کی آ مد سے افراتفری | ملک کی کئی ریاستوں میں سیلاب کا خطرہ :محکمہ موسمیات

June 30, 2025
برصغیر

اسٹیل ابھرتے ہوئے ہندوستان کی بنیاد: مودی

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?