کشتواڑ//بازار میں چہرے کے ماسک، ہینڈ سینیٹائزر اور دستانے کی زیادہ قیمتوں پر نظر رکھنے کے لیے ایک ٹیم نے کشتواڑ شہر کے اہم بازاروں میں بڑے پیمانے پر بازار کی چیکنگ کی۔نائب تحصیلدار شعیب پرویز، انسپکٹر لیگل میٹرولوجی ارون کوتوال، سب انسپکٹر مون خان اور میونسپلٹی کے افسران پر مشتمل ٹیم نے مختلف میڈیکل اسٹورز پر چھاپے مارے۔یہ چیکنگ میڈیکل اسٹورز کی جانب سے اناشیاء کی اوور چارجنگ کی عوامی شکایات کے بعد کی گئی جب کہ تیسری لہر کے دوران کیسز میں اضافے کی وجہ سے مانگ میں اضافہ ہوا۔چیکنگ کے دوران ٹیم نے ماسک کی قیمت اور معیار کو چیک کیا اس کے علاوہ میڈیکل سٹور کے مالکان سے کہا گیا کہ وہ اپنے میڈیکل سٹور کے باہر کووڈ سے متعلقہ اشیاء بشمول ماسک، سینیٹائزر اور ہینڈ گلوز کی قیمت آویزاں کریں۔ٹیم نے میڈیکل سٹور مالکان کو مزید متنبہ کیا کہ نادہندگان کو جرمانہ کیا جائے گا اور قانون کے متعلقہ سیکشنز کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔