ریاسی //ضلع پولیس ریاسی نے تین فیس بُک ہیکروں ( دو کو جے پور، راجستھان سے اور ایک کو ریاسی ) کو گرفتار رکنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔پولیس بیان کے مطابق ویریندر سنگھ ولد کرن سنگھ نے25-12-2018کو ایک تحریر شکایت درج کی ،جس میں بتایا گیا تھا کہ بعض نامعلوم افراد نے اسکا فیس بُک اکونٹ چوری(hack) کیا ہے اور ایک اُ سکی، اُسکی اہلیہ اور بہن کی جعلی آئی ڈی تیار کرکے اس پر انکے کنبہ کے فوٹو گراف چسپاں کئے اور اس پر بیہودہ اور فحش پیغام پوسٹ کئے،جسکی وجہ سے اسکا پورا کنبہ سماج میں بد نام ہوا ہے۔ ریاسی پولیس نے اس تحریری شکایت پر ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 216/2018 زیر دفعہ 66سی، آئی ٹی ایکٹ درج کیا اور معاملہ کی تحقیقات ایس ایچ او اشونی شرما نے شروع کی۔پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ان مبینہ ملزموں کو گرفتار کیا جن کی شناخت راہل جین ولد مہندر جین ،کیرتی جین زوجہ راہل جین ساکناں مکان نمبر 18 ۔لکشمی نگر گرنیار روڈ لونیواس ،جے پور ،راجستھان اور پرویندر سنگھ عرف راکی ڈرائیور ولد دیوان سنگھ ساکنہ سیلہ ،ریاسی کے بطور کی گئی ہے۔دروان تحقیقا ت پولیس کو یہ بھی معلوم ہوا کہ دونوں میاں،بیوی نے ایک دفعہ ریاسی کا دورہ کیا تھا اور اپنے فون نمبرات شکایت کُنندہ کے ساتھ شیئر کئے تھے۔بعد ازاں ، انہوں نے تیسرے مبینہ ملزم پرویندر سنگھ عرف راکی کے ساتھ بھی رابطہ کیا ۔مبینہ ملزمان نے فیس بک پر شکایت کنندہ اور اس کے کنبہ کے فوٹو گراف فیس بک پر سے بدنا م کرنے کے لئے پوسٹ کئے۔ ایس آئی روی کمار کی قیادت میں پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے ملزم میاں ،بیوی کو آبائی مقام جے پور سے گرفتار کیا ۔مبینہ ملزمان سے پوچھ تاچھ کے بعد پولیس نے اس واقعہ میں ملوث تیسرے ملزم پرویندر سنگھ عرف راکی کو بھی گرفتار کیا ہے۔خصوصی ٹیم کی قیادت ایس ایچ او اشونی شرما ،اے ایس آئی محمد اکرم اور دیگران نے ڈی ایس پی ڈاکٹر وسیم ہمدانی اور ایدیشنل ایس پی شو کمار چوہان اور ایس ایس پی نشا نتھیال کی نگرانی میں عمل میں لائی ۔