سرینگر//فٹ پاتھوں پر ناجائز قبضہ ہٹانے کی مہم کے تحت پولیس نے کل جڈی بل علاقہ میں کئی دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ۔ایس ایس پی سرینگر کی ہدایت پرجڈی بل کے ایس ایچ او کی قیادت میں پولیس ٹیم نے بازاروں کا معاینہ کیا ور دکانداروں کی طرف سے فٹ پاتھوں پر رکھی گئی اشیاء کو ہٹایا ۔ٹیم نے کچھ دکانداروں کی طرف سے فٹ پاتھوں پر کئے گئے ناجائز قبضہ کرنے کی پاداش میں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ۔