20 بار گرینڈ سلام ٹائٹل پانے والے نڈال پاؤں کی انجری کی وجہ سے سنسناٹی اوپن اورکینیڈین اوپن میں بھی شریک نہ ہوسکے تھے۔30 اگست سے شروع ہونے والے یوایس اوپن سے روجر فیڈرراورڈومینک تھیم پہلے ہی دستبردارہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔ رافیل نڈال کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے پاؤں میں تکلیف ہے، کوشش کے باوجود ابھی تک اس سے نجات نہیں پاسکا، اس لیے ریسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انجری سے نجات پاسکوں۔