سرینگر// سرینگر کے ٹی آر سی فٹبال گراونڈ میں جموں کشمیر فٹبال ایسوسیشن کے زیر اہتمام سالانہ فٹبال ٹورنامنٹ میں دو میچ کھیلے گئے۔ پہلا ینگ اقبال فٹبال کلب اور جہلم سپورٹس کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگرچہ ایک دوسرے پر سبقت لینے کی کوشش کی لیکن کامیابی کسی کو نہ مل سکی اسطرح یہ میچ برابری پر ختم ہوا۔دوسرا میچ رائل کشمیر فٹبال کلب اور فوڈ سپلائی الیون کے درمیان کھیلا گیا۔اس میچ میںکے پہلے نصف کے 13 ویں منٹ میں سہیل احمد نے فوڈ سپلائی الیون کی دفاعی لائن کو توڑتے ہوئے اپنی ٹیم کے لئے پہلا گول کیا۔پورے میچ میں فوڈ سپلائی الیون کے کھلاڑی رائل کشمیر فٹبال کلب کے کھلاڑیوں کے سامنے بے بس نظر آئے۔رائل کشمیر فٹبال کلب کے شاہد نے 2 گول،سہیل احمد،عامر اور نعش نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 5 گولوں سے جیت دلائی ۔