کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں فو ٹو گرافی کلب کپوارہ کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بیو پار منڈل کے صدر شوکت مسعودی کے علاوہ لوگو ں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر فوٹوگرافی کلب کے سر براہ روشن شہاب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندو ں کو فو ٹوگرافی کلب کی سر گرمیوں سے متعلق مکمل جانکاری فراہم کی ۔اس موقع پر کلب کی جانب سے شائع 2022کیلئے کلینڈر جاری کیا ۔ضلع میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی تقریب تھی ۔اس موقع پر روشن شہاب نے کہاکہ کپوارہ ضلع کے نوجوانو ں میں صلاحیتو ں کی کوئی کمی نہیں ہے اور یہی محسوس کرکے پڑھے لکھے نوجوانو ں کے لئے کلب تشکیل دیا گیاجو عکس بندی میں کافی مہارت رکھتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ کپوارہ ضلع کے نوجوانو ں کو لگن اور محنت کے بل پر ثابت کرنا ہو گا کہ کافی مشکلات کے باجود بھی وہ اصل منزل پاسکتا ہے جبکہ نوجوانو ں کو اپنی ناکامیو ں سے مایوس نہیں ہونا چایئے کیونکہ ناکامیاںکامیابی کا زینہ ثابت ہوتی ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ کپوارہ ضلع سیاحت کے وسائل سے کافی مالامال ہے لہٰذا سرکار کو چاہئے کہ وہ کپوارہ ضلع کے نوجوانو ں کے ساتھ ملکر کام کریں تاکہ سیا حت کو بھی فروغ ملے اوربے روز گار نوجوانو ں کے لئے روز گار کے وسائل فراہم ہوسکیں ۔