سرینگر// حریت (ع )نے فورسز کی جانب سے کشمیر میں آپریشن آل آئوٹ کے تحت عوامی جذبات و احساسات کو دبانے کی پالیسی کو آمرانہ اور انتقام گیرانہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ۔ایک بیان میںحریت کانفرنس نے سوپور ، پلوامہ، ترال اور کولگام وغیرہ علاقوں میں عوام پر ڈھائے گئے مظالم ، مکانات کی توڑ پھوڑ، مکینوں کی مار پیٹ، بے تحاشہ ٹیئر گیس شیلنگ اور اندھا دھند فائرنگ کی مذمت کی ۔اس دوران حریت (ع)چیئرمین میرواعظ محمد عمر فاروق کی ہدایت پر حریت رہنما مختار احمد وازہ کی قیادت میں ایک وفد نے گزشتہ دنوں فورسز کے ہاتھوں جاں بحق کئے گئے اشفاق احمد کے گھرکوکرناگ جاکر تعزیت کی ۔وفد نے حریت چیئرمین کی جانب سے موصوف کے والدین اور لواحقین تک تعزیت اور ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔بعد میں مختار وازہ نے صحافی مقبول ساحل کے گھر وائلو کوکرناگ جاکر بھی تعزیت پرسی کی۔