سرینگر//بمنہ کے قریب کل ایس ایس بی کی بکتر بند گاڑی اور نجی کار کے درمیان ہونے والی ٹکرکے نتیجے میں میاں بیوی زخمی ہوگئے.۔عینی شاہدین کے مطابق ششترا سیمابل کی بکتر بند گاڑی اور نجی کار گرینڈ آئی 10 کے درمیان حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اقبال آباد لین نمبر 4 بمنہ کے رہائشی امتیاز احمد شاہ ولد غلام علی اور اس کی اہلیہ صبیہ یاسین زخمی ہوگئے۔اس موقع پر مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں میاں بیوی کو صدر ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ۔پولیس نے معاملے کی نسبت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔