نئی دہلی// مختلف مہمات میں بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے والے فوج کے جوانوں کو یوم آزادی پر شوریہ چکر سے اور 116کو بہادری کے لئے آرمی میڈل سے نوازا جائے گا۔وزارت دفاع کے مطابق یوم آزادی پر کل ملاکر 154فوجیوں کو تمغوں کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔ان میں چھ فوجیوں کو شوریہ چکر، چار کو بارکے ساتھ بہادری کے لئے آرمی میڈل، 116کو بہادری کے لئے آرمی میڈل اور 28کو قابل ذکر خدمات کے لئے انعام سے نوازا جائے گا۔مدراس ریجی منٹ کی 18ویں بٹالین کے کیپٹن آشوتوش کمار کو جموں۔کشمیر میں کنٹرول لائن پر مادروطن کی حفاظت کرتے ہوئے جان قربان کرنے کے لئے بعد از مرگ شوریہ چکر سے نوازا جائے گا۔