جموں//بھارت کے 72ویںِ یوم آزادی کے پیش نظر جموں میں کافی جوش وخروش دیکھنے کو مل رہاہے۔ یوم آزادی تقریبات کے لئے زور وشور سے تیاریاں جاری ہیں۔قومی پرچھم ، رنگ برنگی جھنڈیوں کی دکانوں پر خاص سجاوٹ کی گئی ہے۔یوم آزادی کو چار دن بچے ہیں، اب سے ہی فوج کے زیر اہتمام تقریبات کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔صوبہ جموں کے مختلف علاقوں میں فوج نے 72ویں یوم آزادی تقریبات کے سلسلہ میں متعدد مقابلوں، پروگراموں، سیمیناروں، مباحثوں کا عمل شروع کر دیاہے۔ہندوستانی فوج نے ’’ملٹری ویپن اینڈ ایکوپمنٹس ‘ یعنی فوجی ہتھیاروں واوزاروں کی طلباء کیلئے نمائش لگاکر سرمائی راجدھانی جموں سکولی طلباء میں قومی جذبے کواُجاگرکیا۔نمائش کااہتمام ٹائیگرڈویژن نے زورآورسنگھ آڈیٹوریم جموں یونیورسٹی میں 72ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں کیاتھا۔دفاعی ذرائع کے مطابق نمائش میں 34 اوزاربشمول 4 انڈی جینس ہتھیاراورجنگ کے وقت متحرک رہنے والے سرویلنس کا نظام طلباکودکھایاگیا اوریہ بھی بتایاگیاکہ فوج کس قدرجدیدتکنیکوں کااستعمال کررہی ہے اوران جدیدتکنیکوں کیلئے وہ ملٹری ہارڈ ویئر، ویپن ڈیوائز ، نہایت چھوٹے ہتھیار، بم ڈسپوزل سوٹ اوردیگرہتھیاراورگڈجٹس شامل ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ سٹیٹ آف دی آرٹ ویپن سسٹم اوردیگرپلیٹ فارمس بھی دکھائے گئے۔بیٹل ٹینک ،روس کے بنائے ہوئے 130 ایم ایم ٹائوڈ فیلڈگن اورانڈی جینس 105ایم ایم آئی ایف جی بھی جموں یونیورسٹی میں طلباء کودکھائی گئیں جنھوں نے 1999کی کرگل جنگ میں نمایاں رول اداکیا۔سوئٹزرلینڈر کی تیارکردہ 1.4 کلوگرام،9 ایم ایم سب مشین گن ،کوبھی طلباء نے بغوردیکھا۔جموں نشین دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دویندرآنندنے کہاکہ نمائش کامقصد نوجوانوں کو فوج کی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دے کران میں قومی جذبے کواُجاگرکرناتھا۔قابل ذکرہے کہ گذشتہ تین برسوں سے جموں یونیورسٹی میں فوجی ہتھیاروں کی نمائش مسلسل لگ رہی ہے جس کودیکھنے کیلئے مختلف سکولوںاورکالجوں کے طلباء بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہیں۔ادھر اودھم پور میں یومِ آزادی تقریبات کے سلسلہ میں پائن ووڈ اسکول ہمیر پور میں فوج نے ’رن فار فن‘دوڑ اور پوسٹرے بنانے کے مقابلوں کا اہتمام کیاگیا۔ اس کا مقصد نوجوان نسل میں مادرِ وطن کے تئیں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنا تھا۔ دوڑ میں 183طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔ جموں نشین دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دویندر آنند نے بتایاکہ شہید فوجی اہلکاروں کی یاد گار’بلیدان ستھمبھ‘ جموں میں 11اگست کو فوج کی ٹائیگر ڈویڑن کی طرف سے ’ملٹری بینڈ ڈس پلے‘ اور لائنٹ اینڈ ساؤنڈ شو کا اہتمام کیاجائے گا۔ ترجمان نے مزید بتایاکہ صوبہ بھر میں حب الوطنی پر مبنی رنگا رنگ پروگراموں کا یہ سلسلہ قریب ایک ہفتہ تک جاری رہے گا۔
فوج کے زیر اہتمام جموں میں جشن یوم آزادی تقریبات کاآغاز
