راجوری //فوج نے ایک آپرویشن کے دوران مغل شاہراہ پر پھنسے 41مسافروں کو بازیاب کروالیا تاہم درخت گرنے سے بند پڑی ہوئی شاہراہ پر دوبارہ سے ٹریفک بحال کر دیہ گئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں شام سات بجے کے قریب مغل شاہراہ پر کئی مقامات پر درخت گرنے کی وجہ سے شاہراہ ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بند ہو گئی جبکہ موسم میں آئی خرابی کی وجہ سے ٹریفک و مسافروں کیلئے مزید دقتیں پیدا ہو گئی ۔انہوں نے بتایا کہ درخت گرنے کی وجہ سے رتن چمب اور مانسر موڑھ کے درمیان شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے 41مسافردرماندہ ہو گئے تاہم اس سلسلہ میں فوج کو جانکاری فراہم کی گئی جس کے بعد پوشانہ سے فوج کی ایک ٹیم نے موقعہ کا رخ کرتے ہوئے بچائو کارروائی شروع کی ۔پوری رات جاری رہنے والے آپریشن میں 41درماندہ مسافروں کو بچاکرپوشانہ منتقل کیا گیا جبکہ مذکورہ مسافروں کو فوج کی جانب سے ہی بنیادی سہولیات بھی فراہم کی گئیں ۔دوسری جانب مغل شاہراہ کو سنیچر کو بعد دوپہر ٹریفک کیلئے دوبارہ سے کھول دیا گیا ۔
فوج نے مغل شاہراہ پر درماندہ 41مسافروں کو بچایا | درخت گرنے سے بند شاہراہ کودوبارہ کھول دیا گیا
