پونچھ //فوج کی جانب سے سرحدی ضلع پونچھ میں عالمی یوم جنگلات کی مناسبت سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس سلسلہ میں ایک شجر کاری مہم چلائی گئی جس کے دوران فوجی آفسران و عام مکینوں نے بڑ ے پیمانے پر پودے لگائے ۔فوج کی جانب سے ضلع کے کالابن علاقہ کیساتھ ساتھ پونچھ کے تارا محلہ میں بھی مہم چلائی گئی جس کے دوران عام لوگوں میں بھی پودے تقسیم کئے گئے ۔فوج نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ قدرتی ماحولیاتی تواز ن کو بر قرار رکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں پورے لگائے جائیں ۔غور طلب ہے کہ خطہ میں فوج سیکورٹی کیساتھ ساتھ فلاحی سرگرمیوں میں بھی شرکت کررہی ہے جس کو بڑے پیمانے پر سراہا جارہا ہے ۔