؎راجوری //فوج کی جانب سے راجوری ڈے کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فوجی آفیسران کے ساتھ ساتھ ریاستی گورنر کے مشیر کیول کمار شرما نے فوجیوں کی قر بانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔10اپریل کو شروع مذکورہ تقریب کے دوران سرپنچوں پنچوں ومعززین کیساتھ ساتھ ہلاک ہوئے فوجیوں کے لواحقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔گو جر منڈی چوک میں منعقد ہ تقریب کے دوران لفٹنٹ جنرل پرم جیت سنگھ کیساتھ ساتھ دیگر اعلیٰ آفیسران نے فوجیوں کی قربانیوں کویا د کرتے ہوئے راجوری ڈے کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔اس دوران ایک تمدنی و ثقافتی پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔اپنے خطاب میں گورنر کے مشیر نے فوجی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ سماجی فلاح و بہبود میں فوج اس وقت ایک اہم رول ادا کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ راجوری ڈے کی مناسبت سے فوج نے سرپنچوں ،پنچوں ،سماجی شخصیات ودیگران کے لئے منفرد پروگرام منعقد کئے ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ اور فوج آپسی اشتراک سے سماج کی تعمیر و ترقی کیلئے لگا تار کوششیں کرتی رہے گی۔